ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹر احمد شہزاد کے گھر ننھی پری کی آمد

Ahmad Shahzad
کیپشن: Ahmad Shahzad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے اوپننگ بلے باز احمد شہزادکے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اس خبر کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔ 

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا کہ ﷲ عظیم ہے، مجھے بیٹی سے نوازا گیا ہے، احمد شہزاد کی اس ٹوئٹ کے بعد مداحوں کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے ٹوئٹ کے ذریعے انہیں مبارکباد دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ تم خوش قسمت ہو۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی احمد شہزاد کو مبارک باد دی اور لکھا کہ ’ماشاء ﷲ مبارک ہو بھائی‘۔

کرکٹر عمر امین، کامران اکمل، محمد نواز سمیت دیگر کھلاڑی اور سینکڑوں مداح بھی احمد شہزاد کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer