ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور یوں  کے لئے اچھی خبر

لاہور یوں  کے لئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(علی اکبر)لاہور یوں  کے لئے اچھی خبر، لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا منصوبہ جلد شروع ہوگا اورسدرن لوپ فور پراجیکٹ کی تیاری شروع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور رنگ روڈاتھارٹی اوراین ایل سی کے درمیان سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط رواں ماہ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا اور اجلاس میں بتایا گیا  کہ لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری رائیونڈ روڈ سے ملتان روڈ  تک بنایا جائے گا۔8کلومیٹر طویل لاہوررنگ روڈ  سدرن لوپ تھری پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنایا جائے گا۔ لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری موٹر ویز طرز پر 6 رویہ تعمیر  کی جائے گی۔

پراجیکٹ 12ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ بریفنگ میں مزید  کہا گیا کہ سدرن لوپ تھری کا منصوبہ مکمل ہونے سے نہ صرف لاہور میں ٹریفک کا دباؤ  کم ہوگا بلکہ بیرونی ٹریفک کو بھی سہولت ہوگی اور لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ نیشنل لاجسٹک سیل بنا کر آپریٹ کرے گی ۔

حکومت پنجاب اور این ایل سی کے درمیان لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ کی تعمیر کے معاہدے پردستخط  جون کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے۔  وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس کے دوران لاہور سدرن لوپ فور کے منصوبہ شروع کرنے کی تیاری جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت  بھی کر دی ہے۔

سدرن لوپ فور کے ذریعے ملتان روڈسے ایم تھری تک لنک کیا جائے گا۔سدرن لوپ فور بننے سے 90کلومیٹر طویل لاہوررنگ روڈ کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ، سیکرٹری خزانہ، کمشنر لاہور  اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer