ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا میں خاتون اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار؛ مقدمہ درج

سرگودھا میں خاتون اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار؛ مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں خاتون کو اغواء کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا گیا ہے، جس کا مقدمہ تھانہ ساہیوال میں  درج کر لیا گیا۔

ساہیوال میں ماں بیٹی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا الزام ہے،کمسن بچی نے فرار ہو کر اہل خانہ کو اطلاع دی جس پر مقامی افراد نے خاتون کو مبینہ قید سے بازیاب کروایا، چار نامزد ملزمان کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کر دی،ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔