ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں 2 ماہ کی تعطیلات، کن کیسز کی سماعت جاری رہے گی؟

لاہور ہائیکورٹ میں 2 ماہ کی تعطیلات، کن کیسز کی سماعت جاری رہے گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آج آخری روز ہے، جبکہ 6 جولائی سے عدالت عالیہ اور اس کے تمام علاقائی بینچز میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، جو 5 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

گرمیوں کی تعطیلات کے دوران صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی، جبکہ عام نوعیت کے کیسز کی درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔ عدالت میں حبسِ بے جا، ضمانت، ایف آئی آر کے اخراج، حکمِ امتناع اور ایسے مقدمات سنے جائیں گے جن میں سنگین نقصان کا خدشہ ہو۔

تعطیلات کے دوران پیر سے جمعرات تک عدالت کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کو سماعت صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گی۔

عدالتی شیڈول کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی مقدمے کی جلد سماعت کے لیے دائر کی جانے والی متفرق درخواستیں بھی قابلِ سماعت نہیں ہوں گی، جبکہ صرف ہنگامی اور ناگزیر نوعیت کے مقدمات پر کارروائی جاری رکھی جائے گی۔