ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، محسن نقوی کا اسٹیڈیم کا دورہ

سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، محسن نقوی کا اسٹیڈیم کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزار: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سعودی عرب میں کنگ فہد عبدالعزیز یونیورسٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم کے مختلف سیکشنز اور انکلوژرز کا معائنہ کیا، جبکہ مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور ضروری تبدیلیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں اسٹیڈیم کی موجودہ سہولتوں اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ اسٹیڈیم سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور مستقبل قریب میں یہاں بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی کے سفر کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے۔