ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز میں ای فائلنگ سسٹم نافذ

سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز میں ای فائلنگ سسٹم نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیجیٹل اصلاحات سے متعلق اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز میں ای فائلنگ سسٹم نافذ کر دیا۔

 سپریم کورٹ جاری اعلامیہ کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد،لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ رجسٹریز میں ای فائلنگ فعال ہوچکا ہے۔ پٹیشنز،میموز،فیصلے اور آرڈرز اب آن لائن دستیاب ہونگے۔ اسکے علاوہ کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت ای میلز کے ذریعے سائلین کو مطلع کیا جائے گا، ای فائلنگ سے کاغذ کا کم سے کم استعمال،وقت اور اخراجات میں کمی ہوگی۔ 

 سپریم کورٹ نے وکلا کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی، جبکہ بار کونسلز سے وکلا کے موبائل اور ای میل کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔  

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ای فائلنگ میں معاونت کیلئے سرکاری محکموں کو بھی فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ای فائلنگ سے متعلق آگاہی کیلئے رابطہ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔