سٹی42: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بغیر ٹیسٹ تعینات ہونے والے سرکاری سکولوں کے ہیڈز کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اہم نکات کے مطابق ٹیسٹ کے بغیر عارضی طور پر تعینات تمام ہیڈز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔ تمام اضلاع میں 6،6 امتحانی سنٹرز قائم کیے جائیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے امتحانی مراکز کے لیے ڈیٹا طلب کر لیا ہے، امتحانی سنٹرز والے سکولوں میں بجلی، انٹرنیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے لازمی ہوں گے۔
اس کے علاوہ ہر امتحانی مرکز میں کم از کم 40 امیدواروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہونی چاہیے۔ تمام اضلاع کی اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 4 جولائی 2025 تک تمام مطلوبہ ڈیٹا ڈی پی آئی (سکینڈری) پنجاب کو بھجوایا جائے