ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کا کسٹم حکام کو پی ٹی آئی رہنماء کو ویگو گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے کسٹم حکام کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماء اکمل خان کو دیا گیا شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ۔ اس نے 2005 ماڈل کی گاڑی کے دو ہزار نو میں ٹیکس کلئیر اکرکے دوہزار دس میں رجسٹرڈ کروایا ،، مئی دوہزار پچیس میں کسٹم حکام نے جی پی او چوک سے قبضہ میں لیا ، کسٹم افسران نے گاڑی کے ڈیوٹی سمیت دیگر واجبات بارے شوکاز نوٹس دیا ،ایک سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، وکیل درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت کسٹم حکام کو قبضہ میں لی گئی گاڑی واپس کرنے کا حکم دے ، وفاقی حکومت کے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے ڈالا گاڑی کا رنگ تبدیل کرکے استعمال کیا۔گیا ، کسٹم حکام نے گاڑی کی قانونی حیثیت اور ٹیکسز کی ادائیگی جانچنے کے لیے قبضہ میں لیا ، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کسٹم حکام کو گاڑی واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے پٹیشن منظور کرلی۔