کومل اسلم:شہر میں حبس کی شدت میں کمی ،مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔
لاہور میں ہلکی تازہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24گھنٹےکے دوران بارش کا امکان موجود ہے، محکمہ موسمیات نے5جولائی سےزبردست بارشیں برسانےوالےسسٹم کی پیشگوئی کی ہے۔،پی ڈی ایم اے نے5سے 10جولائی تک صوبہ بھرمیں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔
بات کریں فضائی آلودگی کی تو لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلےنمبربراجمان ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح147 ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مری میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری ہوگیا۔دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔