ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، اب مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے، مریم نواز

کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، اب مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، اب مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز نے اجلاس میں منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے آٹا کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دئیے۔ محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹامارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے. وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر ناپسندیدگی کااظہار کیا۔ اجلاس میں پاکستان کوالٹی کنٹرول سٹینڈرڈ کی کیٹیگری کے مطابق آٹا نرخ کے تعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 2.2 ملین میٹرک ٹن گندم کے سرکاری ذخائر موجود ہیں۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 6 ملین میٹرک ٹن سے زائد گندم موجود ہے۔ ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے گندم ذخائر کی جیو ٹیگنگ کی جا رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹا کے مارکیٹ نرخ کی ڈیلی رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں پرمٹ کے ساتھ آٹا کی نقل و حمل کی اجازت کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محکمہ فوڈ کی ری سٹرکچرنگ کی ہدایت کی اور کرپٹ عناصر کے خلاف یقینی قانونی کارروائی کا حکم دیا ۔ وزیراعلی نے محکمہ فوڈ کے افسران اور ملازمین کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکنزم بنانے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ آٹا کے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی، مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں، محکمے اپنا کام نہیں کریں گے تو گورننس کیسے بہتر ہوگی۔ کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، اب مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ 

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، وزراء بلال یاسین، سید عاشق حسین، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔