عمران خان کی تقریر پر پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ کا ردعمل آگیا

PDM Spokesperson
کیپشن: PDM Spokesperson
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے  عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ سابق امریکی صدر جارج  بش کی کامیابی پر نفل پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ  رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نےکہا کہ  عمران نیازی فرح گوگی کے حوالے سے اربوں روپےکی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں، عمران خان مولانا فضل الرحمان پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور کس سے تربیت پا رہے ہیں؟

ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ جارج بُش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے۔ عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا اور کلبھوشن کو این آر او دیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ملک سے بھاگ جاتے مگر لندن اور امریکا میں جیل جانےکا خطرہ ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پرالزام لگانےسے قبل عمران خان اپنے والد کی کرپشن کی صفائی دیں، بشریٰ ،گوگی اورکپتان، لوُٹ گئے پاکستان، خیبر پختونخوا کا پیسا لوٹ کر عمران خان کے جلسے کیے جا رہے ہیں۔