ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی؛ سکول کی طلبہ سے زیادتی کے معاملہ میں بڑی پیشرفت

نشتر کالونی؛ سکول کی طلبہ سے زیادتی کے معاملہ میں بڑی پیشرفت
کیپشن: Girl rape
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)نشتر کالونی میں تیسری کلاس کی طالبہ سے سکول میں زیادتی کا معاملہ، پولیس نے 8سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیا۔

انوسٹی گیشن پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی نشاندہی پر مشتبہ ملزم جوئیل خادم کو گرفتار کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں متاثر ہ بچی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، متاثرہ بچی سے زیادتی اس کے سکول میں کی گئی، ملزم اورمتاثرہ بچی ایک ہی سکول میں پڑھتے ہیں، ملزم کا ڈی این اے کروا کر حقائق کی روشنی میں مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا، بچی سے زیادتی کا مقدمہ اس کے والد شہزاد مسیح کی مدعیت میں تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: تیسری جماعت کی طالبہ سےزیادتی ؛ میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات

گزشتہ روز  لاہور کے علاقہ نشتر کالونی سنجن نگر ٹرسٹ ہائی سکول میں تیسری جماعت کی طالبہ سے سے زیادتی کا معاملہ پیش آیا تھا،میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی جبکہ زیادتی کس نے کی پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی تھی،متاثرین کا کہناتھا کہ ہماری بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی، ہمیں انصاف دیا جائے،پولیس اور سکول انتظامیہ صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

متاثرہ بچی کے والد شہزاد کا کہناتھا کہ  پولیس نے 8روز بعد کورٹ کے آرڈر پر مقدمہ درج کیا,جلد ملزم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ شہر میں ڈکیتی، چوری، رہزانی، زیادتی اور قتل جیسے واقعات نے خوف کی نئی لہر پیدا کررکھی ہے، اس خوف کی علامت نے بچوں، خواتین کا گھر سے باہر نکلنا محال بنادیا ہے، انسانی روپ میں چھپے ان درندوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی تو کی جاتی ہے مگر ان کے سرپر بااثر شخصیات کا ہاتھ ہوتا جو ان کو بھاری معاوضہ دے کر ضمانت پر رہا کرالیتے ہیں اور ایک بار پھر نئے سرے سے جرائم رقم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer