عثمان بزدار کا اچانک پناہ گاہ کا دورہ

عثمان بزدار کا اچانک پناہ گاہ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا پناہ گاہ کا دورہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پناگاہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پناگاہ کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رات گئے مزار داتا گنج بخشؒ کی قریبی پناہ گاہ میں اچانک پہنچ گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار پناہ گاہ میں مقیم مسافروں سے گھل مل گئے اور انکی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر آباد سے آنے والے معذور بزرگ شہری کا مسئلہ ڈی سی لاہور کو فوری طو رپر حل کرنے کا حکم دیا۔ پناہ گاہ میں آپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں، وزیراعلیٰ کا سوات اور مردان سے آنے والے مسافروں سے استفسار کیا، ”آپ کا مسئلہ حل کرنا میرا فرض“وزیراعلیٰ کی کبیر والا سے آئے ہوئے نوجوان کو یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے مسافرو ں سے پناہ گاہ میں سہولتوں اور مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

اس موقع پروزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ بے گھر افراد کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پناہ گاہ کا منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔ پناہ گاہوں میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیزپر عملدرآمد یقینی بنایاجائے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پناہ گاہو ں میں آنے والے مسافروں کی صحت اور سہولت کا خصوصی خیال رکھاجائے،پناہ گاہو ں میں آنے والے مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہیں ہونا چاہیے۔سڑکوں، فٹ پاتھوں او رپارکوں میں سونے والے بے گھر لوگوں کو پناہ گاہوں میں لایا جائے ۔سڑکوں، فٹ پاتھوں اورپارکوں میں سونے والے مسافروں کو قیام وطعام کی سہولت مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔حکومت بے گھر افراد کی دیکھ بھال کے فرض سے پہلو تہی نہیں کرے گی، پناہ گاہوں کے انتظامات کی ذاتی طور پر نگرا نی کروں گا اور وقتا ً فوقتاً دورے کرکے حالات کاجائزہ لوں گا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت، صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ او ردیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ کی پناہ گاہ کے عمدہ انتظامات پر انچارج خاتون کو شاباش اور مسافروں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں رہنے کی ہدایت کی، واضح رہے مزار داتا گنج بخشؒ پناہ گاہ میں 144مرد مسافروں اور 16خواتین کے قیام کی سہولت میسر ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer