بہاولنگر واقعہ پر ملک دشمن تنظیم کے پروپیگنڈا کے جواب میں ڈاکٹر عثمان انور کا ویڈیو پیغام

Doctor Usman Anwar, City42, Bahawalnagar incident,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولنگر واقعہ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک دشمن کالعدم تنظیم واقعے کو بنیاد بنا کر عوام میں اداروں کے درمیان ٹکراؤ درمیان کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ  بہاولنگر کے واقعہ پر سوشل میڈیا پر اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔کالعدم تنظیم یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اب ہم خدانخواستہ دشمن کے پیچھے نہیں جائیں گے۔ پنجاب پولیس کے جوانوں میں مایوسی پھیلانے کے لئے بعض پرانے واقعات کی ویڈیوز کو بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،۔پنجاب پولیس کی لیڈرشپ اور فورس کے درمیان فیملی جیسے رشتے کو توڑنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ  پنجاب پولیس کا مورال وہ بنیاد ہے جس سے ہم دہشت گردوں، چوروں، ڈاکوؤں سے لڑتے ہیں۔

  آئی جی پنجاب  نے کہا کہ دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر اس واقعہ پر فوری ایکشن لیا۔ آر پی او بہاولپور اور آرمی کی مقامی کمانڈ نے علاقے کا دورہ کیا۔

ملک دشمن کالعدم تنظیم واقعے کو بنیاد بنا کر عوام میں اداروں کے درمیان ٹکراؤ درمیان کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  حقیقت اس کے برعکس ہے۔ 

سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کے ایس او پیز کو فالو نہ کرنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ دونوں اداروں نے مل کر علاقے کا دورہ کیا، میٹنگز کی گئیں اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔ پاکستان زندہ باد، پاک فوج اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق معاملے کی جوائنٹ انوسٹی گیشن انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن انکوائری کے دوران قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے بھی واقعہ میں ملوث افراد کے ذاتی عمل کی نشاندہی، ذمہ داران کے تعین کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، 

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی میں مسلح افواج، پنجاب پولیس اور سول حکام شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب  نے  کہا کہ پنجاب پولیس کی ڈاکوؤں، چوروں، بدمعاشوں اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ جنگ اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گیْ۔

پنجاب پولیس اور تمام سکیورٹی ادارے مل کر دہشت گردوں اور شرپسندوں کو نیست و نابود کرکے پاکستان کو محفوظ بنانے کے مشن پر گامزن رہیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فورس پر لازم ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ یا غیر ضروری تنقید پر کان نہ دھرے اور گمراہ گن پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو۔  پولیس قیادت اور فورس نے مل کر میانوالی، کچہ آپریشن، ڈی جی خان ، جڑانوالہ ہر جگہ وطن دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔

 آئی جی پنجاب  نے کہا کہ  فورس کی ویلفیئر، 23 ہزار پروموشنز، جدید ٹریننگ، گھروں کی فراہمی، لیگل ایڈ سمیت ہر موقع پر محکمہ اہلکاروں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا،

ملک و قوم کی خدمت و حفاظت پولیس فورس کا نصب العین ہے جسے بھرپور لگن کے ساتھ سر انجام دینا فورس پر لازم ہے۔