داتا دربار سے اغواء ہونے والی 5سالہ بچی 12گھنٹوں بعد گوجرانوالہ سے بازیاب

داتا دربار سے اغواء ہونے والی 5سالہ بچی 12گھنٹوں بعد گوجرانوالہ سے بازیاب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)داتا دربار سے 5سالہ بچی فضہ کے اغواء کا معمہ حل ہو گیا۔

انچارج انویسٹی گیشن پولیس داتا دربار محمد صدیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے داتا دربار سے اغواء ہونے والی 5سالہ بچی فضہ کو 12گھنٹوں میں گوجرانوالہ سے بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیا۔

پولیس  کے مطابق بچی کے والد نےتھانہ داتا دربار اپنی بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، مدعی مقدمہ اپنی فیملی کے ہمراہ اسلام آباد سے داتا دربار حاضری دینے کےلیے آیا تھا۔نامعلوم خاتون ملزمہ بچی کو داتا دربار سےاغواء کر کے گوجرانوالہ لے گئی تھی،پولیس کے تعاقب کرنے پر بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گئی۔