ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے بڑا اقدام

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اراضی سینٹرز کے ساتھ 24 کمرشل بینکوں کے ذریعے بھی اراضی کی دستاویزات کا اجراءکیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے اراضی کی دستاویزات کا حصول مزید آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور 24 کمرشل بینکوں کے مابین سروس لیول کے معاہدے کے تحت بینکوں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ تک رسائی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل بینک بھی اراضی کے دستاویزات کی تصدیق کرسکیں گے اورعوام اس نظام کے تحت کمرشل بینکوں سے اراضی کی دستاویزات بھی حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں سے کاشتکاروں کیلئے قرضے کے حصول میں بہت آسانیاں پیدا ہوں گی کیونکہ پہلے کاشتکار کوقرضے کیلئے کئی بار بینک اوراراضی سینٹر کے چکر لگانے کی زحمت کرنا پڑتی تھی لیکن اس نظام کے تحت کاشتکار کو قرضے کی فراہمی تین دن میں یقینی بنائی جائے گی۔

صوبائی وزیر ریونیو ملک محمد انور، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ، ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، سٹیٹ بینک کے نمائندے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer