ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں موسلا دھار بارش کے باوجود پانی نایاب ہوگیا

لاہور میں موسلا دھار بارش کے باوجود پانی نایاب ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: شہر میں ہونیوالی بارش کے باعث مختلف علاقوں میں 20 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، بجلی بندش کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سٹی 42 کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی کی ترسیل کا نظام شدید متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے 20 گھنٹے گزرنے کے باوجود مختلف علاقوں میں بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بادل کب تک برسیں گے،محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا 

  کمپنی کے اعداوشمار کے مطابق الیون کے وی کے فیڈرز گمٹی بازار، جی ٹی روڈ، لاجپت روڈ،سبزہزار کالونی، جوڈیشنل کالونی، باگڑیاں،شاہ عالم مارکیٹ،مانگا منڈی،بیدیاں روڈ،اکبری گیٹ،بند روڈ،رحمان پورہ، نسبت روڈ،کینال پارک، مجاہدآباد، رانا ٹاون، شاہ عالم گیٹ،اچھرہ،سوڈیوال، کینٹ اور گوالمنڈی سے بجلی بند ہے۔ بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی بھی نایاب ہو چکا ہے۔