ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینزویلا پر امریکی فوجی حملے؛ اقوامِ متحدہ اور ان تمام ریاستوں کی جانب سے فوری اور واضح مذمت کی جانی چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ

وینزویلا پر امریکی فوجی حملے؛ اقوامِ متحدہ اور ان تمام ریاستوں کی جانب سے فوری اور واضح مذمت کی جانی چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایران کی وزارتِ خارجہ  نے امریکہ کے وینزویلا کے خلاف فوجی جارحیت پر بیان  جاری کرتے ہوئے کہا ایرانی وزارتِ خارجہ وینزویلا پر امریکی فوجی حملے اور اس کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

 ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے علامیہ کے میں کہا گیا کہ امریکہ کا وینزویلا پر فوجی حملہ اقوامِ متحدہ منشور کے بنیادی اصولوں، آرٹیکل 2(4) اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔بالخصوص اقوام متحدہ منشور کا آرٹیکل 2(4) طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ یہ حملہ مکمل طور پر “جارحیت کے عمل” کے زمرے میں آتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا اس اقدام کی اقوامِ متحدہ اور ان تمام ریاستوں کی جانب سے فوری اور واضح مذمت کی جانی چاہیے، اقوامِ متحدہ کے رکن ایک خودمختار ملک کے خلاف امریکی فوجی جارحیت علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اس کے اثرات پورے بین الاقوامی نظام پر مرتب ہوتے ہیں،یہ اقوامِ متحدہ منشور پر مبنی عالمی نظام کو مزید کمزور اور تباہ کرنے کا سبب بنیں گے۔ْ

ہم وینزویلا کے قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور حقِ خود ارادیت کے دفاع کے فطری حق کو یاد دلاتے ہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ تمام ریاستوں اور بین الاقوامی تنظیموں، بالخصوص اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل، کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پر زور دیتی ہے کہ وہ امریکہ کی غیر قانونی جارحیت کو فوری طور پر روکیں۔اس فوجی جارحیت کے دوران کیے گئے جرائم کے منصوبہ سازوں اور مرتکبین کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔