ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیداد کی جعلی رجسٹری کے گواہان ہوشیار 

جائیداد کی جعلی رجسٹری کے گواہان ہوشیار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جائیداد کی جعلی رجسٹری کے مقدمے میں نامزد تین گواہان کی ضمانت سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد اینٹی کرپشن کورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے خضر منیر، نصیر احمد اور عمر یونس کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ تینوں ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

مقدمے کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی رجسٹری کی تیاری میں معاونت کی اور بطور گواہ جعلی دستاویز پر دستخط کیے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اس معاملے پر باقاعدہ مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ مقدمے کی مزید کارروائی ٹرائل کے دوران مکمل کی جائے گی جبکہ ملزمان کو قانون کے مطابق عدالتی احکامات کی پابندی کرنا ہوگی۔