ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی کا کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ

 چیئرمین پی سی بی کا کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ویمن کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلیے کوشاں، چیئرمین پی سی بی نے کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا اور خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کاجائزہ لیا۔ 
چیئرمین پی سی بی نےکوچ وہاب ریاض اور دیگر کوچز سمیت منیجر عائشہ جلیل اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی، تربیتی کیمپ میں موجود 36 کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

محسن نقوی نے خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت دی، کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے دوران بہترین سہولتیں کی فراہم کی جا رہی ہیں۔

بہترین کوچز کوچنگ کر رہے ہیں ،آپ نے صرف محنت سے ٹریننگ کرنی ہے، ہر موقع پر جذبے اور عزم کے ساتھ فائٹ کریں ،کبھی بھی ہمت نہ ہاریں ۔

عملی مشقوں،اسٹیمنا اور اسٹرنتھنگ ٹریننگ پر بھرپور توجہ دیں، مکمل فٹ کھلاڑی کا واضح فرق گراؤنڈ میں نظر آتا ہے۔
کوچ نے کیمپ میں جاری ٹریننگ کی مختلف سرگرمیوں سے متعلق چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دی، بتایا کہ خواتین کھلاڑیوں کو صبح 6بجے سے شام 6 بجے تک کڑی پریکٹس کرائی جاتی ہے۔

بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل ٹریننگ، جم اور مختلف ایکسرسائز بھی کرائی جاتی ہیں۔