جامع منصوبہ بندی کر لی، مسائل  کا حل صرف ہمارے پاس ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif, PMLN, Ex Prime Minister, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

عبدالرحمن کانجو، رانا منور غوث، امانت شادی خیل اورسینیٹر اعظم نزیر تارڑ  شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ 

ان رہنماؤں نے شہباز شریف کو اپنے حلقوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جدوجہد کی تعریف کی ۔

ملاقات میں مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں مشاورت ہوئی ،

شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے، حلقوں میں عوام کو مسلم لیگ (ن) کے معاشی ایجنڈے سے آگاہ کریں۔ چار سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ صرف مسلم لیگ (ن) مسائل حل اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔ معاشی اور عوامی مسائل کے حل کی سنجیدہ منصوبہ بندی صرف ہمارے پاس ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ عوام نے وعدہ خلافوں اور وعدہ نبھانے والوں میں ووٹ سے فرق دکھانا ہے۔