ہم جنس پرست خواتین پر مبنی متنازع پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری

ہم جنس پرست خواتین پر مبنی متنازع پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:واتین کی ہم جنس پرستی پر مبنی متنازع پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

فلم "بھیتر: اے لو اسٹوری" کے ہدایت کار مظہر معین ہیں جبکہ اسے ماہر کمال نے تحریری شکل دی ہے۔ خواتین کی ہم جنس پرستی کے گرد گھومتی فلم کی کاسٹ میں جویریہ عباسی، منال صدیقی، زوہیب بخش اور عثمان چودھری شامل ہیں۔

فلم کا مرکزی کردار بھیتر نامی ایک ہندو عورت ہے جس کی اپنی ہم جنس عورتوں میں دلچسپی دکھائی گئی ہے۔مختصر سے ٹیزر میں دو عورتوں کے درمیان محبت کے منظر کو نہایت بے باکی کے ساتھ فلمایا گیا ہے جو فلم کو ریلیز سے قبل ہی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔