ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلدیاتی الیکشن اور حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن اور حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے ایم کیوایم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ دو سے تین دن میں معاملہ حل کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔

گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں ایم کیو ایم سمیت دیگر حکومتی اتحادیوں کی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، ملک احمد خان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شرجیل میمن شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی پی کے درمیان حلقہ بندیوں کے معاملے میں پیشرفت نہیں ہوسکی تھی، ایم کیو ایم پاکستان حلقہ بندیوں کے معاملے پر اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایاکہ حلقہ بندیاں فوری ممکن نہیں ہیں، چار ماہ لگیں گے،کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا دباؤ ہے۔خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔