ویب ڈیسک: ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، کئی شہروں میں گیس کی شدید کمی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ پیک آورز میں گیس کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ مخصوص گھنٹوں میں ہوتی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر گیس پریشر کا مسئلہ موجود ہے۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے ہیں جس کی وجہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔شدید سردی میں عوام کو گیس بحران کا بھی سامنا ہے ۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری بھوکے دفاتر جانے پرمجبور ہیں ۔