تایا نے تین افراد کیساتھ مل کر سگی بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 Sexual assault case
کیپشن: rape
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)باغبانپورہ سے سگے تایا محمد اکرم نے بارہ سالہ بھتیجی عافیہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا وہاڑی جا کرتین افراد کے ساتھ اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے لڑکی عافیہ کو برآمد کر لیا۔ لڑکی کی والدہ انصاف کے لیے سیشن کورٹ پہنچ گئی ملزم کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل۔
 تایا کی سگی بھتیجی کی زندگی برآمد کرنے پر بارہ سالہ لڑکی عافیہ کی والدہ مافیہ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغور کی عدالت کے باہر زاروقطار روتی رہی۔اس کا کہنا تھا کہ تایا باپ کے برابر ہوتا ہے یہ کیسا تایا ہے جس نے اپنی بھتیجی کی زندگی برباد کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کی عدالت میں ماں بیٹی اپنے وکیل بابر علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئی.

عدالت سے ملزم محمداکرم کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل کی عدالت میں لڑکی عافیہ نے بتایا کہ وہ عید میلادنبیﷺ پر بازار گئی جہاں سے اس کے تایا محمد اکرم نے اسےاغوا کرلیا اس کو وہاڑی لےگیا وہاں تین افراد بلال,نذیر,شمشاد کے ساتھ مل کر زبردستی زیادتی کی.

پرچہ ہونے پر پولیس باغبانپور نے چھاپہ ماراتو محمداکرمموقع سے پکڑا گیا جبکہ تین ملزم وہاں سے فرار ہو گئے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ زیادتی کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج کی جائے۔ عدالت نے بابر علی ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد باغبانپورہ پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer