(سٹی42)معاشرے میں چوری، ڈکیتی، زہزانی، زیادتی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں نے حالات خراب کررکھے ہیں، ملزمان کی پست پناہی میں بااثرافراد کاہاتھ ہے جو ان کو سزا سے بچالیتی ہے، خواتین کی عصمت دری، آبرویزی و قتل کے لرزہ خیزواقعات بھی معمول کا حصہ بن چکے ہیں ،پنجاب کے شہر بہاولپور میں 6 ملزمان نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق حالات اس قدر نامساعد ہوچکے ہیں کہ خواتین، بچے، بچیاں غیرمحفوظ ہیں،انسانی روپ میں چھپے بھیڑیئے تاک میں رہتے ہیں کہ اپنی جنسی ہوس پوری کرنے کے لئے کس کونشانہ بنایا جائے، قانون بنانے والے ادارے ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے متحرک ہیں مگر اثرورسوخ اور سیاسی شخصیات کا ہاتھ سر پر ہونے کی وجہ سے بچ جاتے ہیں یا پھر پولیس میں ایسے عناصر شامل ہیں جو ملزمان کی خدمات اور تلوے چاٹ رہے ہیں، غریب کی داد رسی کی یقین دہانی اور انصاف فراہم کرنے کا جھوٹا وعدہ کرکے ملزمان سے رشوت لے کر باعزت بری کردیاجاتا ہے۔
پنجاب کے اہم شہر بہاولپور میں 6 درندوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، بہاولپور کی تحصیل حاصل پورمبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا،پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ گذشتہ شب حاصل پور میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی کومیڈیکل اور زخمی نوجوان ( لڑکی کے بھائی) کو طبی امداد کے لیےہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اورمتاثرہ گھرانے میں پرانی رنجش تھی، خدشہ ہے ملزمان نے بدلے کی آگ میں گھناؤنا اقدام کیا ہے۔ اجتماعی زیادتی کےواقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے بھائی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ملزمان گھر میں گھس آئے تھے، اہلخانہ کے سامنے بہن سے زیادتی کی۔
متاثرہ لڑکی کے زخمی بھائی کا ملزمان کے خلاف درج کی گئی،بہن کی عزت بچانے کے لئے مزاحمت پر ملزمان نے لڑکے کو بدترین تشددکا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکے کا کہناتھا کہ مسلح افراد نے میرے جسم کا نازک حصہ کاٹ ڈالا۔