(ملک سلطان) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے نسیم شاہ اور محمد عباس کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرائسٹ چرچ کے میدان پر کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ، پاکستانی اننگز کے 82 اوورز کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی محمد عباس اور نسیم شاہ کی صورت میں آخری بیٹنگ جوڑی کریز پر موجود تھی اس دوران نسیم شاہ اور محمد عباس کے مابین ہونے والی گفتگو سٹمپ مائیک کے ذریعے میچ کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران صاف سنائی دی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
The conversation between Abbas and Naseem Shah ????#NZvPAK pic.twitter.com/D1cGqXfg8P
— Asad???????? (@theasad23) January 3, 2021
نسیم شاہ جو گزشتہ اوورمیں ٹرینٹ بولٹ کو دو چوکے رسید کرچکے تھے، محمد عباس کو کہتے سنائی دیئے کہ "عباس بھائی آپ کو پتہ ہے اب ساری ذمہ داری میرےاوپر ہے، جس پر محمد عباس نے باساختہ قہقہہ لگایا، بعد ازاں نسیم شاہ نے محمد عباس کو تنبیہ کی کہ سنگل کردیں ورنہ ڈانٹ پڑجائے گی"۔تاہم محمد عباس سنگل نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور پورا اوور میڈن کھیلا۔