نیب نے راناثناء اللہ کو سوالنامہ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دیدی

 نیب نے راناثناء اللہ کو سوالنامہ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) سابق وزیرقانون کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ، نیب لاہور نے رانا ثناءاللہ کو سوالنامہ جمع کرانے کیلئے 28 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی۔

نیب لاہور کی جانب سے رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز پیشی کے موقع پر سوالنامہ دیا گیا، رانا ثناء اللہ سے 14 سوالات کے جواب طلب کیے گئے ہیں، گزشتہ 20 سالوں میں اہلخانہ کے نام خریدی گئی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔

لاہور، فیصل آباد میں رہائشی، کمرشل پلاٹ اور بنک آف پنجاب میں شیئرز کی سرمایہ کاری کے ذرائع بھی پوچھے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ 18 سالوں کے دوران اثاثوں میں اضافے کے ذرائع کی مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اگر رانا ثناءاللہ سوالنامہ 28 جنوری تک جمع نہیں کراتے تو انکو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کیے جاسکتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer