سٹی 42: ڈی جی پی آر سیٹلائٹ دور میں داخل ہوگیا ۔ ڈی جی پی آر نے پہلی ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین لانچ کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی ایس این جی اینڈ اوبی وین پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی ایس این جی اینڈ اوبی وین کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین پراجیکٹ کے سٹاف سے ملاقات ہوئی ۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین پنجاب بھر میں ہائی کوالٹی لائیو نیوز کوریج اور آؤٹ ڈور براڈ کاسٹنگ کے لئے استعمال ہوگی۔ ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین میں پہلی مرتبہ ایڈوانس آرٹی فیشل انٹیلی جنس آڈیو ویڈیو ٹرانس میشن سسٹم انسٹال کیا گیا ہے۔
جدید ترین ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین کے ذریعے بلارکاوٹ، سیٹلائٹ اپ لنک اور براڈ کاسٹنگ ممکن ہوگی۔ ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین کو موبائل لائف سٹریمنگ اور فیلڈ بیسڈ پروڈکشن پوسٹ کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ ڈی جی پی آر میں ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین کے لئے گراؤنڈسٹیشن فنکشنل کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین پراجیکٹ میں اے آئی پاورڈ ڈرون بھی استعمال کیے جا سکیں گے۔
