ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11،پشاور زلمی کا بابر اعظم پر اعتماد برقرار، صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل 11،پشاور زلمی کا بابر اعظم پر اعتماد برقرار، صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق  پشاور زلمی نے صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور صائم ایوب پشاور زلمی کی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

 فرنچائزز ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ صائم ایوب پی ایس ایل پلیئرز آکشن میں ہر فرنچائز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کس کھلاڑی کو اپنے پاس رکھیں گی، اس کا فیصلہ آج ہوگا۔