ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت کے روز موسم کیسا رہے گا؟ موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

بسنت کے روز موسم کیسا رہے گا؟ موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ثمرہ فاطمہ: لاہور میں بسنت کے رنگ بکھرنے کو تیار ہیں اور شہریوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ تہوار کے دوران موسم بھی سازگار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بسنت کے تینوں دن لاہور میں موسم خوشگوار اور پتنگ بازی کے لیے موزوں رہے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ ثاقب حسین کا کہنا ہے کہ بسنت کے دنوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ ان کے مطابق ہلکی اور خوشگوار ہوائیں چلتی رہیں گی جو موسم کو مزید بہتر بنائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ رات کے وقت خنکی محسوس کی جائے گی۔ مجموعی طور پر موسم بہار کے اس تہوار کو منانے میں موسمی صورتحال کسی رکاوٹ کا باعث نہیں بنے گی۔

ماہرین کے مطابق شہری بسنت کے تینوں دن کھلے آسمان تلے پتنگ بازی اور دیگر تقریبات بھرپور انداز میں انجوائے کر سکیں گے۔