ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی کی حراست سے بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت، مدعی مقدمہ طلب

 سی سی ڈی کی حراست سے بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت، مدعی مقدمہ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہائیکورٹ میں سی سی ڈی کی حراست سے بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت، ایڈیشنل آئی جی ،سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ذاتی حیثیت میں پیش,عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا۔

جسٹس تنویر احمد شیخ نے شہری محمد آصف معراج کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے کزن نعمان قیصر کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ دورانِ سماعت ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل حافظ ظہیر ناصر بھی ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نعمان قیصر ڈکیتی کے مقدمہ میں شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے استفسار کیا کہ شناخت پریڈ کب ہوگی، جس پر لاء افسر نے بتایا کہ شناخت پریڈ آج ہی ہونی ہے۔

عدالت نے یہ بھی دریافت کیا کہ آیا ملزم کے خلاف کوئی اور مقدمہ درج ہے، جس پر لاء افسر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف کوئی اور کیس نہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا جا سکتا ہے ۔عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار آج ہی کیس نمٹانا چاہتا ہے۔جسٹس تنویر احمد شیخ نے ریمارکس دئیے کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ معاملے میں آگے کیا پیش رفت ہوتی ہے۔عدالت نے مدعی مقدمہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer