ویب ڈیسک: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے والد عبد الکریم نصر اللہ انتقال کر گئے.
عرب میڈیا کے مطابق، عبد الکریم نصر اللہ گزشتہ دو دنوں سے طبی پیچیدگیوں کا شکار تھے۔ عبد الکریم نصر اللہ کا انتقال اپنے بیٹے حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد ہوا ہے۔
لبنان کی حزب اللہ اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عبد الکریم نصر اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔