ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ججز تبادلوں کیخلاف اسلام آباد کی وکلاء برادری کا آج ہڑتال کا اعلان

ججز تبادلوں کیخلاف اسلام آباد کی وکلاء برادری کا آج ہڑتال کا اعلان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ججز تبادلوں کیخلاف اسلام آباد کی وکلاء برادری کا آج ہڑتال کا اعلان
ویب ڈیسک: ججز کے تبادلوں کیخلاف اسلام آباد کے وکلاء آج مکمل ہڑتال کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیخلاف وکلاء برادری کی جانب سے آج تمام عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے، وکلاء آج اسلام آباد کی کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے حالیہ تبادلے عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلاء تنظیمیں اس عمل کی بھرپور مخالفت کریں گی۔

وکلاء ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں سے ججز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیوں لایا جارہا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ سے صوبوں میں کتنی تعیناتیاں ہوئی ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا گناہ یہ ہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی چاہتی ہے۔

وکلاء کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم کس جج یا شخصیت کیساتھ نہیں، ہم عدلیہ اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس بنانا ہوگا، وکلاء باہر سے آنے والے جج کے خلاف بھرپور احتجاج اور مزاحمت کریں گے ۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو بلوچستان، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ سے تین ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا تھا۔