’میں زندہ ہوں‘، اداکارہ پونم پانڈے کی ویڈیو نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

’میں زندہ ہوں‘، اداکارہ پونم پانڈے کی ویڈیو نے سب کو حیرت میں ڈال دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے سروائیکل کینسر (رحم کے نچلے حصے کے کینسر) میں مبتلا تھیں اور گزشتہ روز اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کی ٹیم کی جانب سے ان کے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی تھی۔

 تاہم اب پونم پانڈے نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ' میں زندہ ہوں،اداکارہ نے کہا کہ 'بدقسمتی سے میں ان سیکڑوں ہزاروں خواتین کے حوالے نہیں بول سکتی جو سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں اور وہ اس لیے نہیں مرتیں کہ وہ کچھ کر نہیں سکتیں بلکہ اس لیے مرتیں ہیں کیونکہ انہیں معلوم نہیں ہے کیا کرنا ہے'۔

پونم نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ 'میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ دوسرے کینسر کی طرح اس کینسر کا بھی علاج ہے، جس کیلئے آپ سب کو ٹیسٹ کروانا اور اس کی ویکسین کروانا ضروری ہے اور ہمیں یہ باور کروانا ہے کہ اس سرطان کی وجہ سے مزید زندگیاں ضائع نہ ہوں'۔

واضح رہے اداکارہ کی موت کا اعلان ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا گیا تھا جس میں درج تھا کہ ‘ آج کی صبح ہم سب کیلئے ایک مشکل ترین صبح ہے اور ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد دکھ ہورہا ہے کہ آپ سب کی پیاری پونم پانڈے سروائیکل کینسر کی وجہ سے اس دنیا سے کوچ کرگئی ہیں'۔