ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے شدید برفانی طوفان نے مختلف حصوں کو شدید متاثر کیا جس کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی بری طرح سے متاثر ہے۔
ٹیکساس میں برفانی طوفان کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹیکساس میں 3 لاکھ سے زائد افراد گزشتہ 48 گھنٹے سے بجلی سے محروم ہیں۔
بجلی کا نظام ٹیکساس کے مرکزی شہر آسٹن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید متاثر ہوا ہے۔ برفانی طوفان کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں درخت گر گئے ہیں جس کی وجہ سے شہری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کی شام تک تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔