عامر لیاقت نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیئے

عامر لیاقت نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی اسمبلی کے ممبر اور میزبان عامر لیاقت حسین ٹیلی فلم ’’ بس کورونا‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں انٹری دینے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس وقت مزاحیہ ٹیلی فلم ’’ بس کورونا‘‘ کے سیٹ پر موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ یہ ٹیلی فلم ایکسپریس ٹی وی پر پیش کی جائے گی۔

عامر لیاقت کی جانب سے یہ پوسٹ شیئرکرائے جانے پر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ تصویر ری شیئر کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت ٹیلی فلم’’ بس کورونا‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے بھی ڈراما سیریل ’’بھڑاس‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے اس کے علاوہ طوبیٰ عامر کے مختلف فوٹوشوٹس بھی وائرل ہوئے ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer