ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے بڑامطالبہ   

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے بڑامطالبہ   
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے جانے پر وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو بھی خط موصول ہونے لگے۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 واپس لینے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنرپنجاب کو خط لکھ دیا۔
  خط کے متن کے مطابق پنجاب موٹروہیکل آرڈنینس 2025 غیرآئینی ، آئین کے بنیادی انسانی حقوق کے منافی اور عوامی مفاد کیلئے نقصان دہ ہے،اسمبلی قانون سازی کیلئے فعال ہے پھر گورنر سے آرڈیننس جاری کروانا غیرمنصفانہ ہے۔

 خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھاری جرمانوں اور لائسنس معطل کرنے جیسے اقدام انصاف کے منافی ہے،یہ آرڈیننس نوجوان نسل کو شدید متاثر کررہا ہے، حکومت نےآرڈیننس واپس نہ لیا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔