ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: میٹرک کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والا موٹر سائیکل ڈرائیور گرفتار

لاہور: میٹرک کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والا موٹر سائیکل ڈرائیور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری :لاہور میں میٹرک کی طالبہ کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والا موٹر سائیکل ڈرائیور پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ نے ملزم کا سراغ لگا کر نور جہاں روڈ سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی, واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس کے بعد ایس پی شہر بانو نقوی کی جانب سے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

اے ایس پی گلبرگ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے جوہر ٹاؤن سے گھر جانے کیلئے رائیڈ بُک کی تھی، مگر ملزم اسے بہانے سے گلبرگ علی زیب روڈ کی طرف لے گیا۔ موٹر سائیکل ڈرائیور پارک کے قریب طالبہ کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بناتا رہا۔

اے ایس پی نے بتایا کہ ملزم شعیب کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔