ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا، فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار

لاہور: دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا، فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: شہر کی فضا بدستور آلودہ اور شہریوں کیلئے مضر صحت ہو گئی ہے, عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ شہر میں مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 260 ریکارڈ کیا گیا۔

شہری علاقوں میں آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بلند رہی, کینٹ میں آلودگی 820، سول سیکرٹریٹ میں 754، جبکہ جوہر ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 606 ریکارڈ کیا گیا۔ برکی روڈ پر 570، عسکری ٹین میں 400، اور اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی سطح 265 ریکارڈ ہوئی۔

ڈی ایچ اے فیز فائیو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 228، بیدیاں روڈ پر 206، جبکہ گلبرگ ٹو میں 203 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ موسم میں خنکی برقرار رہے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید آلودگی شہریوں کی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے اور شہری ماسک کے استعمال، غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور کم از کم آلودگی والے اوقات میں سرگرمیاں سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔