پیپلز پارٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی یا نہیں؛ یوسف رضا گیلانی نے سچ بتا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف  رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ الیکشن ملتوی ہونے کا اب کوئی امکان باقی نہیں رہا۔

 لودھراں میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  الیکشن کمیشن اور  چیف جسٹس کی یقین دہانی کے بعد الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔مجھے نہیں لگتا کہ ہم  الیکشن 2024 میں کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے،  ہر جماعت اپنے منشور کے مطابق الیکشن میں حصہ لے گی۔ پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ ہم اپنے منشور کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے سوالات کے جواب میں کہا کہ سابق صدر  آصف زرداری اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو دونوں ایک پیج پر ہیں ،صدر زرداری کا موقف پارٹی کا موقف ہے۔  کوئٹہ جلسے کے بعد  آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلاف کا تاثر زائل ہوگیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ   پیپلز پارٹی کو بیک فٹ پر لے جانے سے فرق نہیں پڑتا وہ فرنٹ فٹ پر  کھیلنے والی پارٹی ہے فرنٹ فٹ پر ہی کھیلے گی ،

یوسف رضا گیلانی نےکہاکہ پیپلز پارٹی سندھ میں پہلے سے زیادہ موثر اور مضبوط ہو کر ابھرے گی،  بلاول بھٹو معروضی حالات کے مطابق اپنے بیان دے رہے ہیں۔ یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے، الیکشن فری اینڈ فئیر ہونے چاہیں،جنوبی پنجاب پسماندہ اورٹیل کا علاقہ سمجھا جاتا ہے اس میں احساس محرومی ہے، پیپلز پارٹی نے پہلے بھی صوبے کی، اس خطے کی محرومی کی بات کی،اب بھی ہم یہ بات کر رہے ہیں۔