قطر میں مقابلہ حسن کا انعقاد

Traditional game started in Qatar
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کے ساتھ اونٹوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق قطر میں اس وقت عالمی فٹ بال مقابلے کی دھوم ہے لیکن اسی کے ساتھ خوبصورت اونٹنیوں کا مقابلہ حسن بھی منعقد کیا گیا جس میں ان کے قد، آنکھوں اور چہرے کی خوبصورتی کو بھی مدِ نظر رکھا گیا تھا، اس مقابلے میں نازاں نامی اونٹنی کو اس کے لمبی پلکوں، چال، حسن اور وقار کی بنا پر اول انعام دیا گیا جسے قطر کے مزائن کلب نے اس جمعے کو منعقد کیا تھا۔

قطر کے شہر ایش شہانیہ میں یہ تقریب ہوئی جس میں الکواری خاندان کےاونٹ کو پہلا انعام دیا گیا۔ کل 15 اونٹوں میں سے ایک نازاں اونٹنی شاملک تھی جسے گلوبند سےسجایا گیا تھا،  نازاں کو 55 ہزار ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی گئی جبکہ دودھ دینے والی اونٹنی کے مقابلے میں پہلا انعام 15 ہزار قطری ریال رکھا گیا تھا۔ اصل میں یہ مقابلہ دنیا کو قطر کی تہذیب اور ثقافت سے روشناس کرنے لیے رکھا گیا تھا جس میں وزارتِ کھیل کا اشتراک بھی شامل تھا۔

افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں اونٹوں کے مقابلہ حسن تواتر سے ہوتے رہتے ہیں اور نسل در نسل یہ سلسلہ جاری ہے۔ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے سیاح بھی آتے ہیں جبکہ مقابلے میں شریک افراد کو ایئرکنڈیشنڈ خیموں میں بٹھایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جانوروں میں بوٹوکس یا ادویہ کے استعمال کو بھی چیک کرتے ہیں کیونکہ ان کا استعمال بالکل ممنوع ہے۔


 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر