عمران خان کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

عمران خان کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ایف آئی اے طلبی، ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے 5 دسمبر کو مقرر کر دی، جسٹس اسجد جاوید گھرال سماعت کریں گے۔

درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے 31 اکتوبر کو طلبی کا نوٹس بھجوایا، پی ٹی آئی پنجاب کے ایم سی بی بنک اکاؤنٹ سے متعلق ایف آئی اے کی انکوائری بدنیتی پر مبنی ہے، عمران خان کو ہراساں کرنے کیلئے ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کیا، سیاسی مخالفین کو فائدہ دینے کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین کیخلاف انکوائری شروع کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی کے اکاونٹس کھلوانے پر کسی ادارے کو کوئی اعتراض نہیں رہا، ممنوعہ فنڈنگ کے الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ایف آئی اے کو اکاونٹس کی چھان بین کی ہدایت نہیں کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان سے اکائونٹس کی تفصیلات یا وضاحت بھی نہیں مانگی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کی ممنوعہ فنڈنگ کے الزام کی انکوائری غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔