ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھبرانے کی ضرورت نہیں، مشیر خزانہ کی عوام کو تسلی

Adviser to PM Imran Khan
کیپشن: Shaukat Tareen
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں تین چار ماہ کا مشکل وقت ہے۔ آلو ، ٹماٹر کی قیمت پچھلے سال سے کم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہورہی، آئی ایم ایف سے مارچ میں جو معاہدہ کیا اس کا اثر آئے گا۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو چار مہینے کا مشکل وقت ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ عوام تھوڑا سا صبر کریں، قیمتیں نیچے آئیں گی۔ منی بجٹ 10 سے 12 روز میں آئے گا، آئی ایم ایف سے مارچ میں جو معاہدہ کیا اس کا اثر آئے گا۔ آئی ایم ایف سے مارچ میں 700 ارب روپے کے معاہدے کیے گئے ہم نے اسے 350 ارب روپے کردیا۔ ہمارے پاس ڈالرز کی کمی ہے بڑی بڑی گاڑیاں درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور بڑی گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت 168 روپے کے لگ بھگ ہونا چاہئے، مفروضوں کے باعث ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ معیشت گرو کر رہی ہے اور مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ تجارتی خسارہ خام مال، توانائی اور ویکسین کی درآمد سے بڑھی ہے، مارکیٹ نے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کے جلد اعلان پر رد عمل دیا مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 68 ڈالرز پر آگیا ہے، ایل این جی کی قیمتوں کا زور ٹوٹے گا، کوئلے کی قیمت 110 ڈالر ٹن تک پہنچ چکی ہیں۔ جن لوگوں نے مارچ میں معاہدہ کیا ان سے نہیں پوچھا گیا جب ہمارے ہاتھ باندھ کر معاہدہ کیا گیا اس وقت اس طرح سوالات نہیں کیے گئے آج آپ ہم سے بحث کر رہے ہیں۔