طلبا میں تصادم؛ سی سی پی او لاہور کو بڑا ٹاسک سونپ دیا گیا

Punjab University students clash and students
کیپشن: Punjab University students clash
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ میں تصادم کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سی سی پی اور لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی قطعاً برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں ہونےوالے تصادم کا واقعہ سامنے آنے پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میدان میں آگئے،وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے سی سی پی او لاہور  فیاض دیو سے رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ درسگاہ کا تعلیمی ماحول خراب کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی قطعاً برداشت نہیں۔

یاد رہے کہ آج صبح پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان ایک جھگڑا ہوا تھا،پتھراو لاٹھی چارج کے بعد  اسلامی جمیعت طلبا کے کارکنوں نے ایڈمن بلاک اور رجسٹرار آفس پر دھاوا بولا تھا،کھڑکیاں دروازے سامان توڑ ڈالا دیے جبکہ فوٹیج  بنانے والے ملازمین پر بھی تشدد کیا۔

جمعہ کے روز اسلامی جمیعت طلبہ اور پنجابی کونسل کے درمیان یونیورسٹی مین کنٹین پر تصادم ہوا اور اسلامی جمیعت طلبہ کی جانب سے پتھراو اور لاٹھیاں برسائی گئیں۔اسلامی جمیعت طلباکے کارکنوں نے تقریبا 1 گھنٹے تک ایڈمن بلاک بلڈگ کا محاصرہ کیے رکھا اور تمام دروازوں پر ڈنڈا بردار کارکنان موجود رہے۔

پولیس کی بھاری نفری آنے پر طلبا بلڈنگ سے باہر آگئے اور وی سی آفس کے باہر احتجاج کرنے لگے۔پولیس نے گرفتاری کے لئےمحاصرہ بھی کیا لیکن ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام سے اجازت نہ ملنے کے باعث گرفتاریاں عمل میں نہ لائی جا سکیں۔

پولیس کے جاتے ہی طلبا بھی واپس چلے گئے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق متعلقہ طلبا کےخلاف قانونی قارروائی کے لئےپولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer