ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومتی پروپیگنڈہ ، ٹوئٹر نے چین روس سمیت  چھ ممالک کے 3500 اکاؤنٹس بند کر دیے

twitter deleted 3500 accounts of 6 countries
کیپشن: twitter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : مائیکروبلاگنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس نے چین اور روس سمیت  چھ ممالک میں ایسے 3500 اکاؤنٹس بند کیے ہیں جن سے حکومت کے حق میں پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔
ٹوئٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر اکاؤنٹس سے سنکیانگ میں اویغور آبادی کے ساتھ سلوک کے حوالے سے چین کی کمیونیسٹ پارٹی کے بیانیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا تھا۔
ٹوئٹر کی جانب سے یہ اقدام فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے اس قدم کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کورونا وائرس کے حوالے سے چین کے حق میں کمپین کرنے والے 500 اکاؤنٹس کو بند کیا گیا تھا۔ان اکاؤنٹس سے فرضی سوئس بیالوجسٹ ولسن ایڈورڈز کے دعوؤں کو پروموٹ کیا جا رہا تھا کہ امریکہ کورونا وائرس کے بنیاد کا پتہ چلانے میں مداخلت کر رہا ہے۔
چین کے علاوہ بھی ٹوئٹر نے ایسے 16 اکاؤنٹ بند کیے ہیں جو انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی سے منسلک تھے۔یہ ایک روسی کمپنی ہے، جس کو نقادوں نے ٹرول فارم قرار دے رکھا ہے اور وہ حکومت کے حق میں آن لائن کمپینز چلاتی ہے۔
یادرہے بھارتی نژاد پرَاگ اگروال کے ٹوئٹر کے سی ای او کاعہدہ سنبھالنے کے کمپنی میں متعدد پابندیاں نافذ  کی گئی ہیں۔جس کے تحت عوامی شخصیات کو چھوڑ کر صارفین کو کسی کی تصویریا ویڈیو اس کی رضامندی کے بغیر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔  ٹویٹر نے پرائیویسی پالیسی کے تحت پہلے سے ہی دوسرے افراد کے ذاتی معلومات مثلاً فون نمبر، پتے یا شناختی نمبر وغیرہ شیئر کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔