ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غریبوں کیلئےزبردست خوشخبری، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

غریبوں کیلئےزبردست خوشخبری، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) مسافر خانوں کے بعد لنگر خانوں کے قیام کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان کےحکم پر ملک بھر میں 112 لنگر خانے بنائے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں لنگر خانے کھولنے کی تیاریاں شروع کردیں، وفاق نے پنجاب حکومت کو لنگر خانے کھولنے کیلئے احکامات دے دیئے ہیں، پنجاب حکومت کو جگہ کا تعین کرنے کے لیے بھی حکم نامہ جاری کردیا گیا، پاکستان بھر میں 112 لنگر خانے کھولنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا۔

حکام کے مطابق احسان سیلانی لنگر کے نام سے شہر میں لنگر خانے کھولے جائیں گے، لنگر خانوں کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹ اور فیکٹریوں کے اطراف  جگہ کا تعین ہوگا، لاہور میں لنگر خانوں کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر میں فیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری جاری ہے، لنگر خانوں میں مزدور ، مستحق افراد تین وقت کا کھانا کھا سکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer