(شہبازعلی) واپڈا کی کڑیاں چھا گئیں، پنجاب کو چار صفر سے شکست دے کر مسلسل چوتھی مرتبہ قومی خواتین ہاکی چیمپیئن شپ جیت لی، تیسری پوزیشن آرمی نے حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل ٹاکرے کے پہلے ہاف میں پنجاب کی ناریوں نے واپڈا کی تجربہ کار ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں واپڈا کی ٹیم چھا گئی، چار صفر سے میچ اپنے نام کر لیا، آرمی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ائیروائس مارشل عرفان احمد فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور اور سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہبازاحمد سینئرکے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ جنرل منیجر تنزیلہ عامر چیمہ کا کہنا تھا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود خواتین ہاکی کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے ایسے ایونٹ تسلسل سے کروانے کا مطالبہ کیاہے۔
ائیر وائس مارشل عرفان احمد نے پنجاب اور آرمی کی ٹیم کو 25،25 ہزارجب کہ فاتح ٹیم کو 50 ہزار روپے کا انعام تقسیم کیا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو قومی ہاکی کیمپ میں بلایا جائے گا۔
Final day of 30th National Women Hockey Championship 2018
— Pakistan Hockey (PHF) (@PHFOfficial) December 3, 2018
Details and Results : https://t.co/Rjx7AfGPdM pic.twitter.com/4C0fs21KBj