ثمرہ فاطمہ:صوبائی دارالحکومت میں حبس اور شدید گرمی کا سلسلہ برقرار ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے موسم میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ اس وقت شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور میں آج 20 سے 60 فیصد تک بارش کا امکان موجود ہے، جس سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے۔