ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس، 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا

روس، 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :روس کےعلاقے کامچاتکا میں واقع تاریخی آتش فشاں ”کراشیننیکوف“  600 سال بعد اچانک پھٹ پڑا جس کے بعد فضاء میں راکھ کا بادل 6 ہزار میٹر (تقریباً 3.7 میل) کی بلندی تک جا پہنچا۔

 روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”رِیا“ اور ماہرین نے اس واقعے کو گزشتہ ہفتے آنے والے شدید زلزلے کا ممکنہ نتیجہ قرار دیا ہے۔

  روسی ماہرین نے  کہا کہ ’آتش فشاں کی سرگرمی کو اورنج ایوی ایشن کوڈ دیا گیا ہے، جو فضائی سفر کے لیے بلند خطرے کی علامت ہے۔

 آتش فشاں کی بلندی 1856 میٹر بتائی گئی ہے، جبکہ اس کی حالیہ سرگرمی نے مقامی ماہرین اور بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔

  اس آتش فشاں کے اچانک پھٹنے کے بعد مستقبل میں خطے میں مزید زلزلوں اور آتش فشانی سرگرمیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔